یو بی جی نے وزیر اعظم سے ایف پی سی سی آئی کو بچانے کی اپیل کردی

137

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی 2021 کی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق رہنماؤں، ٹریڈ باڈیز کے نمائندوں اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے ممبران نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ قبضہ گروپ کے ہاتھوں ایف پی سی سی آئی میں ہونے والے معاملات اور غیر قانونی حرکتوں کا نوٹس لیں۔ ڈی جی ٹی او اور ان کے دفتر سے ملی بھگت کرتے ہوئے گذشتہ 6 ماہ سے ایپکس باڈی کے صدر دفتر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی ٹی او کے دفتر نے گزشتہ چھ ماہ سے جان بوجھ کر کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے جو اس کی ملی بھگت کی عکاسی کرتے ہیں جس سے تاجر برادری اور تجارتی اداروں میں سخت مایوسی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ ڈی جی ٹی او آفس کا تعصبانہ برتاؤ اور طرز عمل حکومت کی پالیسیوں اور بیانیہ کے منافی ہے اور پاکستان بھر میں تجارتی اداروں کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔