ایک تولہ سونا450روپے مہنگا ہو کر1لاکھ9ہزار300روپے کا ہو گیا

159

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر کے اضافے سے1785ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں ایک تولہ سونا450روپے مہنگا ہو کر1لاکھ9ہزار300روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت386روپے کے ضافے سے93ہزار707روپے ہو گئی ۔