مزدور کی کم سے کم تنخواہ کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی ، سعید غنی

321
کاٹی کے سابق صدر شیخ عمر ریحان کے اعزاز میں تقریب عشائیہ کے موقع پر صوبائی وزیر محنت سعید غنی اور دیگر کا گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ انہوں نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ کے حوالے سے کوئی مشاورت کی ہو بلکہ جو بات وفاقی حکومت کرتی ہے وہ بھی پوری نہیں کرتی،سندھ حکومت نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ25 ہزار کی ہے اور اگر صنعتکاروں کو اس پر اعتراض ہے تو بیٹھ کر معاملات حل کیے جاسکتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت مزدوروں کے بہتر مفاد میں اقدامات کرتی ہے اور ہمیں مہنگائی کے اس دور میں غریب کی تکلیف کا احساس ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیرکی جانب سے کاٹی کے سابق صدر شیخ عمر ریحان کے اعزاز میں تقریب عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایس ایم منیر،یو بی جی کے صدر زبیر طفیل، سیکرٹری جنرل ظفربختاوری، شیخ عمرریحان، خالدتواب، اختیار بیگ نے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرعارف یوسف جیوا،پی ٹی آئی رہنماء سمیرمیرشیخ، گلزارفیروز،بریگیڈیئر منصور جنجوعہ، عبدالقادرجعفر،سردار یاسین ملک،افضال آڈھیا،ملک سہیل حسین، لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر،شیخ باسط اکرم،طارق حلیم،نوراحمد خان، فرحان حنیف، فرحان الرحمان، ناہیدمسعود، زین بشیر،ماہین سلمان،رضوانہ شاہد، احمد چنائے، سعیدہ بانو،سلیم الزماں، زبیر چھایا،دانش خان، منظور ملک، عامرطاباجوہ،سلمان طفیل،زاہد اقبال چوہدری،شکیل ڈھینگڑا،ڈاکٹر عمران یوسف، راشد صدیقی،فرخ مظہر، مریم چوہدری، شاہین الیاس سروانہ، اکرام راجپوت،جنیدنقی،مسلم محمدی،امجد پوری اوردیگر مہمان بھی شریک تھے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاکہ سندھ صنعتکاروں کے لیے یہ بات باعث اطمینان ہے کہ سیسی میں پورا سسٹم آن لائن کردیا گیا ہے۔