اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 157.40روپے کی سطح پر پہنچ گیا

270

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا پاکستانی روپے پر دبائوبرقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 156.70روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 157.40روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے156.60روپے سے بڑھ کر 156.90روپے اور قیمت فروخت 156.70 روپے سے بڑھ کر 157روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے157روپے سے بڑھ کر 157.10 روپے اور قیمت فروخت157.40روپے سے بڑھ کر 157.50روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید189روپے سے بڑھ کر 189.50روپے اور قیمت فروخت 190.50 روپے سے بڑھ کر 191روپے ہوگئی ۔