ریپ آن لائن رائس ایکسپو کے لیے اقدامات کررہی ہے

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (REAP)اپنی نو عیت کی پہلی آن لائن (VIRTUAL)رائس ایکسپو 16جون 2021کو منعقد کرنے کے لیے حتمی اقدامات کر رہی ہے ۔ موجودہ کورونا کی وبا کے تناظر میں جس کی وجہ سے رائس ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی تجارتی اجتماعات اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ REAPنے اس چیلنج کا سامنا کر تے ہوئے آن لائن کانفرنس کرنے کافیصلہ کیا اور ایک فعال ٹیم منتخب کی جس نے اس مشکل کام کو مکمل کرنے کا بیڑہ اٹھایا ۔ یہ کانفرنس رائس انڈسٹری کی بہت بڑی تقریب ہو گی جس میں ممتاز مقررین کی شرکت ، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور مشہور تجارتی کمپنیوں کے اسٹالز ، ممتاز تجارتی شخصیات کی شرکت جو کہ پاکستانی اور بین الاقوامی چاول کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی اس وجہ سے یہ تقریب نہایت اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔ اس کانفرنس کو منعقد کرنے کا اہم مقصد پاکستانی چاول کو دنیا بھر میں ترقی اور ترویج دینا ہے ۔