کوریائی جوڑے نے غلطی سے 440،000 ڈالرز کی پینٹنگ خراب کردی

388

جنوبی کوریا کے ایک مال میں اسٹریٹ شو کے طور پر ایک پینٹنگ نصب تھی لیکن اُس کا ڈیزائن اور پینٹنگ کے نیچے پینٹ کے ڈبے اور برش دیکھ کر ایک جوڑے نے سمجھا کہ شاید یہ عوام کیلئے ایک تفریح کا سامان ہے کہ جو شخص بھی اس پینٹنگ میں مزید کچھ پینٹ کرنا چاہیے کرسکتا ہے اور یہی اُس جوڑے کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔

یہ 28 مارچ کا واقعہ ہے ک جنوبی کوریا میں ایک نوجوان جوڑے نے اپنا اتوار سیئول کے ورلڈ مال میں گزارا اور اسٹریٹ شو کی نمائش کے طور پر ایک مقام پر پینٹنگ دیکھی جس کے نیچے پینٹ کے ڈبے اور برش رکھے ہوئے۔ جوڑنے کو لگا کہ عوام بھی اس میں شریک ہوسکتی ہے اور انہوں نے برش اٹھا کر پینٹ کرنا شروع کردیا اور اس طرح انہوں نے 440،000 ڈالرز کی پینٹنگ برباد کردی۔

یہ پینٹنگ 2016 کی ہے جب ایک امریکی گرافٹی آرٹسٹ جان اینڈریو پیریلو نے سیئول آرٹس سینٹر میں “دی گریٹ گریفیٹی” شو کے لئے شائقین کے سامنے اسے بنایا تھا۔ اور نیچے پینٹ کے ڈبے اور برش رکھ کر تصویر کو حقیقت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

گیلری کے عملے نے بعد میں پینٹنگ خراب دیکھ کر پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے جوڑے کو پکڑ لیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ بالکل نہیں جانتے تھے کہ یہ کسی آرٹسٹ کی پینٹنگ ہے اور وہ انتہائی شرمندہ ہیں۔ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ان پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کیا جائے۔