سعودی سرحدوں کو جلد سیاحوں کیلیے کھولنے جانے کا امکان

206

سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد غیرملکی سیاحوں پر پابندی اٹھانے کا ‏فیصلہ کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتھارٹی برائے سیاحت کے چیف ایگزیکٹو فہد حامد الدین نے ‏غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ مملکت کی سرحدوں کو غیرملکی سیاحوں کے ‏لیے کھول دیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو فہد حامد الدین نے کہا کہ رواں برس مملکت کو غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول ‏دیا جائے گا اور اس حوالے سے اعلان بہت جلد متوقع ہے۔

فہد حامد الدین نے امکان ظاہر کیا کہ غیرملکی سیاحوں کی آمد جلد ہو گی تاہم وہ حتمی تاریخ یا ‏وقت فی الحال نہیں بتا سکتے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر پابندی والی فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے جس کے بعد سعود شہری اپنے ملک سے پاکستان سفر کرسکیں گے۔ سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ویکسینیشن کرانے والوں کو بھی بغیر قرنطینہ ممالک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ نے نئی لسٹ میں اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 13ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ وزارت داخلہ نے  بیان میں کہا کہ ان ممالک پر پابندی شہریوں کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی گئی ہے، جن ملکوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں بھارت،افغانستان ،ترکی ، ایران ،شام، لبنان، یمن، لیبیا،آرمینیا، صومالیہ، وینزویلا، بیلا روس اور کانگو شامل ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو ان میں سے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔