حکومت سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد کرے ‘کارپٹ ایسوسی ایشن

188

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو برآمدات کے فروغ کے لیے سنگل کنٹری نمائشوں کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمد ات میں اضافے کے لیے عملی طو رپر پیشرفت کی جائے ،پاکستان اور عالمی حالات کو پیش نظر رکھ کر تجارتی پالیسی تشکیل دے کر اہداف مقرر کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی مارکیٹوں تک رسائی کے لیے از خود نمائشوں کا انعقاد کرنا چاہیے اوراگر حکومت اس پر عمل پیرا ہو جائے تو پاکستانی مصنوعات کو بیحد پذیرائی مل سکتی ہے۔ برآمد کنندگان کو انتہائی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے انہیں فوری طور پر سہولیات اور مراعات دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں نہ صرف تجارتی پالیسی تشکیل دی جائے بلکہ ہر سیکٹر کے لیے اہداف مقرر کیے جائیںتاکہ ہماری معیشت کو سہارا مل سکے۔