وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

343

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، خاتون اول بشریٰ بی بی وزیراعظم عمران خان کےہمراہ ہیں، گورنرسندھ،گورنر کے پی،وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ بھی ساتھ ہیں، اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاویداور صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وہ سعودی ولی عہد سمیت اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ روضہ رسول پر حاضری اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں، انہوں نے آج ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔