حکومتی احکامات نظر انداز ،یوم علی ؓپر جلوس نکالا گیا

183
حیدرآباد:یوم علی ؓ کے موقع پر مرکزی جلوس مقررہ راستے سے گزررہاہے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حکومتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے یوم علیؓ کے موقع پر ماتمی جلوس نکالاگیا،پولیس و رینجرزکی بھاری نفری تعینات رہی ، گزرگاہوںکو ٹریفک کیلےے بند کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں انجمن حیدری سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے روایتی جلوس نکالا گیا جس کی حفاظت کے لیے پولیس ورینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی، جلو س کی گزر گاہوں کو ٹریفک کے لیے خار دار باڑ لگاکر بند کیا گیا جبکہ خفیہ کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی کی جارہی تھی۔ جلوس کا آغاز کربلا دادن شاہ سے ہوا اورفوج داری روڈ‘ لجپت روڈ‘ اسٹیشن روڈ سے ہوتا ہوا قدم گاہ مولاعلیؓ پر اختتام پزیر ہواشہر کے دیگر علاقے دوپہر 2بجے ہی بند کردیے گئے تھے ۔ مختیار کار سٹی نے ریشم بازار کا دورہ کیا اور کاروبار کے لیے مقررہ وقت دوپہر 2 بجے دکانیں بند کرادیں، مختیار کار نے دکانداروںکوایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسمارٹ لاک ڈا¶ن والے علاقوں گاڑی کھاتہ‘ کھوکھر محلہ‘ رسالہ روڈ‘ اسٹیشن روڈکا دورہ کیا ،انہوں عوام کو ہدایت کی وہ کورونا کا مذاق نہ سمجھیں یہ انتہائی خطرناک وباءہے جس سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ احتیاط ہی ہے ۔