انجمن سازی مزدور کا حق ہے

399

چودھری عبدالرحمن آسی
عالمی ادارہ محنت کے کنونشن کی روشنی میں ہر مزدور کو یونین بنانے کا حق دیا جائے، موجودہ مہنگائی کے پیش نظر ملازمین اور ورکرز کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار بزرگ مزدور رہنما چودھری عبدالرحمن آسی نے یوم مزدور کے موقع پر کیا اور انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کی ہدایت کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مارچ سے تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ کرکے ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کریں۔ چودھری عبدالرحمن آسی نے
مزید کہا کہ محنت کشوں کی کم از کم اجرت 30 ہزار مقرر کی جائے۔ گھریلو ورکرز، دیہاڑی دار، بھٹہ اور ہوم بیسڈ ورکرز، ریڑھی بان کو بلاتاخیر سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرکے قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔ کھیت مزدوروں اور ہر سرکاری یا غیر سرکاری ادارہ میں ہر مزدور کو یونین بنانے کی آزادی دی جائے۔ ٹریڈ یونینز پر لگائی گئی پابندی ختم کی جائے۔ ٹریڈ یونینز میں سیاسی مداخلت بند کی جائے۔ سرکاری اداروں کی نجکاری بند کی جائے۔ پنشنرز کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، ہر مزدور اور محنت کش کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے اور صحت کارڈ ہر محنت کش اور کم تنخواہ دار ملازمین کو دیا جائے۔ اس موقع پر حاجی قاسم حنیف، شہزاد ہیرا، اسد الرحمن، رانا محمود انجم بھی موجود تھے۔