محمد حسین محنتی 10 رمضان کو میرپور خاص میں خطاب کریں گے

129

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی 10 رمضان المبارک بروز جمعتہ المبارک بعد از عصر دفتر جماعت اسلامی شاہی بازار میں یوم باب الاسلام کے حوالے سے جماعت اسلامی میرپور خاص کے تحت منعقدہ افطار ڈنر کے بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی میرپور خاص کے امیر حاجی نور الٰہی مغل نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے میرپورخاص کے معزز شہریوں کو باب الاسلام کے اس تاریخی اجتماع میں شرکت کی اپیل کی ہے۔