ایس ای سی پی نے ریگولیٹری فریم ورک ترمیم تجویز کر دیں

270

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ریگولیشنز، 2015 میں ترامیم کے مسودے پر مشاورت کے لئے منعقدہ آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ریگولیٹری فریم ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ریگولیشنز میں ترمیم کا مقصد سرمایہ کاروں کو نئی ریٹ اسکیموں کیلئے آسانی فراہم کرنا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر انفراسٹکچر کے منصوبوں کو رئیٹ اسکیموں کے دائرے میں لانا ہے۔ایس ای سی پی کے عہدیداروں نے شرکا کو روایتی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ماڈل اور اس میں تجویز کی گئی ترامیم پر بریفنگ دی۔ نئے ریٹ ماڈل میں، رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کو رئل اسٹیٹ کے سیکٹر میں براہ راست یا خصوصی کمپنیوں کے ذریعہ سرمایہ کاری کی اجازت دی جا رہی ہے۔رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے تحت پبلک پرائیوئیٹ پارٹنرشپ پر مبنی انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی شروع کئے جا سکے گے۔اس موقع پر ایس ای سی پی کے کمشنر فرخ سبزواری نے بتایا کہ ریٹ کے ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم کی تجاویز وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہیں۔