مصر میں خوفناک ٹرین حادثہ، 8 بوگیاں الٹ گئیں

422

قائرہ: مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی  ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 97 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حادثے میں درجنوں افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

A screengrab shows people gathered around the wreckage after two trains collided in Tahta district of Sohag province on Friday [AFP]

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قاہرہ سے منصورہ جانے والی ٹرین کو  صوبہ قلیوبیہ کے قریب اُس وقت حادثہ پیش آیا جبکہ ریل کے ڈبے پٹڑی سے اترگئے جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

نشریاتی ادارے کے مطابق حادثے کے بعد 50 سے زائد ایمبولینسز کو پہلے جائے حادثہ کی جانب اور اس کے بعد اسپتالوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ حادثے میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں لیکن تاحال ان کی تعداد اور شناخت کی بابت نہیں بتایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ٹرین حادثے میں 32 مسافر بحق اور 100سےزائدزخمی ہوئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا ہے جو صورت حال کو قابو اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

خیال رہے حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری کے اطراف میں الٹ گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس موجود ہے جبکہ فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہےکہ 26 مارچ کو بھی مصر کے جنوبی علاقے میں دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 32 مسافر جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے مصر میں حالیہ کچھ سالوں میں متعدد ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔