اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے برقرار

407

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 152.75روپے سے گھٹ کر 152.70 روپے اور قیمت فروخت 152.85روپے سے گھٹ کر152.80روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90 روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید بغیر کسی تبدیلی کے182روپے اور قیمت فروخت183.50روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209.50 روپے اور قیمت فروخت211روپے مستحکم رہی۔