جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کادھرنا 15ویں روز بھی جاری

161

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا احتجاجی دھرنا مزار قائد پر پندرہویں روز بھی جاری،دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی افراد نے شرکت کی اور لاپتا افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا ۔احتجاجی دھرنے سے خطاب میں رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے دھرنے کے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ملت تشیع پر ناز ہے جو حق کے راستے پر ہمیشہ ثابت قدم رہتی ہے۔شرکادھرنا نے اپنے حوصلوں کو بلند رکھنا ہے۔ہم وہ ہیں جو ہمت نہیں ہارتے اور کبھی مایوس نہیں ہوتے۔جبری گمشدہ افراد مظلومین ہیں اور مظلوم کی حمایت خدا کا حکم اور انبیاؑء کا شعار ہے۔لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے ہماری یہ جدوجہد آئینی وقانونی ہے کوئی کتنا بھی بڑا مجرم یا ملزم کیوں نہ ہو ایک آزاد ریاست میں اسے غائب نہیں کیا جا سکتا۔