وزیراعظم کے سندھ پیکیج سے پی پی حواس کھو بیٹھی ہے‘جمال صدیقی

99

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ترجمان مرتضیٰ وہاب درحقیقت اپنی تنخواہ سندھ کے عوام کو گمراہ کرنے کیلیے حلال کررہے ہیں ۔ پی پی رہنماء اور ان کی قیادت وزیراعظم کے سندھ ترقیاتی پیکیج سے مکمل حواس کھو بیٹھے ہیں سندھ حکومت کو درد ہے وزیراعظم کے سندھ سے کیے وعدے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ترجمان مرتضیٰ وہاب اور ان کی نااہل قیادت منفی پروپیگنڈے پر تمغہ امتیاز کی مستحق ہے۔ تر جمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ پی پی سے سندھ کے عوام کی خوشیاں ہضم کرنا بے حد مشکل ہے ،وزیراعظم نے عوام کی فلاح کیلیے کام کیے، شوکت خانم اسی فلاحی سوچ کی عمدہ تصویر ہے شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے عمل پر سیاسی بیانات قابل شرم ہیں ۔پی پی نے تھر کی حاملہ ماؤں کا 1 ارب ہڑپ لیا کسی نے تھر کے فش پونڈز نہیں دیکھے پی پی نے تھر میں کئی آر او پلانٹس کا افتتاح کیا افسوس آج سب بدحالی کا شکار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ترقی اور زکوٰۃ و خیرات، پینشن کا پیسہ کھانے والے اپنا نام ماہر کرپشن رکھ لیں۔