اراکین اسمبلی کی معطلی ،سندھ حکومت حرکت میں آگئی، کتوں کی ویکسین کا فیصلہ

295

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کے مختلف اضلاع میںسگ گزیدگی کے واقعات پر سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ کے نوٹس لیے جانے اور کتا مار مہم کی نگرانی میں غفلت پر پیپلز پارٹی کے 2 اراکین سندھ اسمبلی کی رکنیت کی معطل کے احکامات کے بعد سندھ حکومت حرکت میں آگئی، آوارہ کتوں کو ویکسین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں سندھ حکومت نے اشتہارات شائع کرا ئے ہیں ، حکومت سندھ کے مطابق اینٹی ریبیز ویکسین کرنے سے کتوں سے جراثیم ختم ہو جائیں گے، کتوں کو ٹیکا لگنے سے لوگوں کو کاٹنے کی صورت میں انسان کو بیماری نہیں لگے گی، کتے مارنے سے مزید بیماریاں پھیلنے کے خطرات پیدا ہو رہے ہیں،اشتہار کے متن کے مطابق شہری اپنے علاقوں میں کتوں کی موجودگی کا اطلاع دیں، بین الاقوامی اصولوں کے تحت کتوں کو ویکسین کی جائے گی۔