محکمہ پبلک ہیلتھ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی، شہر میں نکاسی آب مفلوج

4360

سکھر: محکمہ پبلک ہیلتھ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی،شہر میں نکاسی آب مفلوج ،شکایت کے باوجود شہری و تجارتی مرکز کا نکاسی آب عمل درست نہ ہوسکا،کئی علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے ،شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا، صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ،میونسپل کارپوریشن کے افسران سکھر کے منتخب نمائندگان کی عدم توجہی اور مجرمانہ غفلت، مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں کروڑوں روپے کے جاری نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے و ترقیاتی کام کئی ماہ گذرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔

 شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز ،اہم سڑکیں ،مصروف ترین تجارتی مرکز میں بھی گذشتہ کئی دنوں سے نکاسی آب نظام کا نظام خراب دیکھائی دے رہا ہے منگل کے روز سکھر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز و اہم و مصروف ترین سڑکوں میں نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سیگندہ پانی جمع ہوگیا۔

جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ڈرینج سسٹم کی خرابی کے حوالے سے علاقہ مکینوں اور متاثرہ افراد نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کے شکایات کے باوجود افسران و منتخب نمائندگان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے جارہے ہیں بالا حکام نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔