شہر کے ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، نئی تعمیر شدہ سڑکیں کھودنے کا عمل شروع

4013
constructed

سکھر: شہر کے ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے،نئی تعمیر شدہ سڑکیں کھودنے کا عمل جاری، شہری حلقوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں انتظامیہ کی جانب سے خطیر رقم سے تعمیر ہونی والی سڑکوں کو ترقیاتی کام کی آڑ میں ایک بار پھر کھودنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی و تجارتی مرکز میں خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو ترقیاتی کاموں کا نام دیکر تباہ کیا جارہا ہے۔

سکھر کے علاقے غریب آباد نزد کرن بیکرز بھی ایک بار پھر تعمیر شدہ سڑک کی کھدائی شروع کر دی گئی سڑک کی کھدائی کے باعث مذکورہ علاقے کے مکینوں سمیت دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔