روہڑی میں دہشت کی علامت بننے والے چیتے کو عوام نے مارڈالا

258

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے قریب گاؤں میں دہشت کی علامت بنے ایک چیتے کو لوگوں نے مارڈالا، ایک فرار ۔ سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی کے گاؤں ابھی جانو میں گزشتہ کئی روز سے لوگوں کے لیے دہشت اور خوف کی علامت بنے ایک چیتے کو بلاآخر دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کتوں کی مدد سے تعاقب کرکے مار دیا مگر اس کا ساتھی چیتا فرار ہوگیا، علاقہ مکینوں کے مطابق چیتے کے جوڑے نے علاقے میں دہشت مچارکھی تھی وہ گھروں پر حملہ کرتے اور وہاں ہر موجود مویشیوں کو ماردیتاتھا ،متعدد بار اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کودی مگر کسی نے ہماری مدد نہ کی ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جھاڑیوں میں فرار ہونے والے چیتے کی تلاش بھی اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں ، انہوں نے حکام سے اس حوالے سے مدد کامطالبہ کیا ہے۔