سندھ میں کتے کے کاٹے کے بڑھتے واقعات پر عدالت برہم

190

سکھر(آن لائن) سندھ میں کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات، عدالت عالیہ برہم ، لاڑکانہ ، خیرپور، رتو ڈیرواور جامشوروکے ایم پی ایز کو معطل کرنے کا انتباہ دے دیا ، غریبوں کے بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں اورایم پی ایز ووٹ لے کر کراچی میں آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں ، ججز کے ریما رکس تفصیلات کے مطابق سندھ ہا ئی کورٹ سکھر بینچ میں صوبے میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضا فے کے خلاف داخل آئینی پٹیشن کی سما عت ہو ئی۔ سماعت کے موقع پر عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ سندھ میں کتا ما ر مہم کے دوران اب تک ایک لاکھ دس ہزار کتے ما رے جاچکے ہیں ۔عدالت نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت31 مارچ تک ملتوی کردی۔