نیب افسر بن کر رقوم بٹورنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نیب افسر بن کر لوگوں سے رقوم بٹورنے کے الزام میں گرفتارملزم شہزاد یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔بدھ کو چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے نیب افسر بن کر لوگوں سے رقوم بٹورنے کے الزام میں گرفتارملزم شہزاد یوسف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔ سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل ڈھائی برس سے جیل میں ہے، ضمانت دی جائے۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نیب افسر بن کر مقدمات ختم کرانے کے لیے رقم وصول کرتا رہااورملزم ملک کے بڑے ادارے کو بدنام کر رہا تھا جبکہ ملزم کے خلاف شواہد موجود ہیں، بعد ازاں عدالت نے ملزم شہزاد یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ۔