سندھ یونیورسٹی کے لاپتا طالبعلم عرفان جتوئی کی لاش پنو عاقل سے برآمد

239

سکھر(اے پی پی)سندھ یونیورسٹی کے لاپتا ہونے والے طالب علم عرفان جتوئی کی لاش سکھر کے علاقے پنوں عاقل سے برآمد کرلی گئی ہے۔ورثا اور ساتھی طلبہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے 8 فروری کو یونیورسٹی کے ہاسٹل سے عرفان جتوئی کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے طالب علم پر 20سے زائد مقدمات درج ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔جاں بحق طالب علم کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک میرے بیٹے کو حراست میں رکھا۔جب ہم اس کی ضمانت کے لیے گئے تو انہوں نے ہم سے 25 ہزار روپے کا تقاضا کیا۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے دعویٰ کیا ہے کہ عرفان جتوئی ڈاکو تھا جس کی ہلاکت پولیس مقابلے میں ہوئی ہے۔