فیصل واووڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

426

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما فیصل واوڈا نااہلی کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، جہاں سینیٹ میں  کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں فیصل ووڈا  کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت الطاف ابراہیم کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی،فیصل واوڈا نے سماعت کے دوران کہا کہ گزشتہ سماعت پر میری والدہ بیمار تھیں جس کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکا،  اپنی والدہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لے کر آیا ہوں۔

 الطاف ابراہیم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینیٹ میں نمائندگی کرتے ہیں اس کی نمائندگی سےانہیں کیسےروکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے، دستاویزات کی روشنی میں ہی کیس دیکھیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکا جائے ورنہ یہ ووٹ کاسٹ کردیں گے، نئے وکیل کا مسئلہ نہیں، فیصل واوڈا نے دوہری شہریت پر جھوٹ بولا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واووڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصل وواڈا نااہلی کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب سینیٹر ز کے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔