کرونا وبا: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا وینیو تبدیل

370

دبئی: کرونا وبا کے باعث جون میں ہونے والےآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا وینیو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوم آف کرکٹ لارڈز میں شیڈول تھا تاہم کووڈ کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لندن سے ساؤتھمپٹن منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گراونڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت کے سبب فائنل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل وینیو کی تبدیلی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک لارڈز لندن میں شیڈول ہے، فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں۔