مصر: لوکل دوا ساز کمپنیوں پر کورونا ویکسین تقسیم کرنے پر پابندی

297

مصر نے گذشتہ روز متعدد نجی دوا ساز کمپنیوں کو مصری شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین تقسیم کرنے سے روک دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحت کے عالمی ادارے کے تعاون سے ملک کے شہریوں کو ویکسین فراہم کرنے کی ذمہ داری ہماری ہے۔

وزارت نے نشاندہی کی کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہم انفیکشن کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار گروپوں کو ویکسین فراہم کریں جن میں طبی عملے ، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد اور بوڑھے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مصری حکومت نے گذشتہ ہفتے ملک بھر میں شہریوں کو قطرے پلانے کی مہم شروع کی تھی۔ مبینہ طور پر اس مہم کے پہلے دن 1،141 مصریوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔ حکومت نے پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ملک کے گورنریٹس میں 40 مراکز مختص کیئے ہیں۔