زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج 100دن سےجاری

246

نیو دہلی: زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج 100دن سےجاری ہے،کسانوں نے نئی دہلی کے باہر 6رویہ ہائی وے بلاک کردی،کسانوں کے دھرنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائے وے بلاک کرنے میں زیادہ ترہایانہ اور اترپردیش کے کسان ہیں ، جنہوں نے دلی کے باہر اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کسانوں کا سول نافرمانی کا اعلان، ٹرینیں بند کرنے کا پلان

بھارتی کسانوں کا کہنا تھا کہ نئے زرعی قوانین ڈیتھ ورانٹ کی طرح ہیں، مطالبات کی منظوری کے لیے طویل جہدوجہد کے  لیے تیار ہیں، مودی سرکار جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے ہم احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔