اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قیمت فروخت157.40روپے پر برقرار

390

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈٹا رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے 157.10 روپے سے بڑھ کر157.15 روپے اور قیمت فروخت 157.20 روپے سے بڑھ کر 157.25 روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 157.20 روپے اور قیمت فروخت 157.40 روپے مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 188روپے سے گھٹ کر 186.50 روپے اور قیمت فروخت 189.50 روپے سے گھٹ کر 188روپے ہوگئی جب کہ1.50 روپے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 217.50 روپے سے گھٹ کر216روپے اور قیمت فروخت 219.50 روپے سے گھٹ کر 218 روپے ہوگئی۔