انٹر بینک میں روپے کے مقابل ڈالر مہنگا ہو گیا

301

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 157.10 روپے اور قیمت فروخت 157.20روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 157.20 روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے سے بڑھ کر157.40 روپے ہو گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے188.50 روپے سے گھٹ کر188روپے اور قیمت فروخت 190 روپے سے گھٹ کر189.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے سے گھٹ کر217.50روپے اور قیمت فروخت 220 روپے سے گھٹ کر219.50روپے ہوگئی۔