سجاول: ٹریکٹر پر 11ہزار وولٹیج کی تار گرنے سے 6افراد زخمی

208

سجاول(نمائندہ جسارت)جاتی کے قریب گھاس سے لدے ٹریکٹر پر بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے 6افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جاتی کے قریب میلے کی تیاریوںکے لیے لائے گئے سوکھے گھاس سے لدے ٹریکٹر پر بجلی کی 11ہزار و ولٹیج کی تار گرنے سے 6افراد زخمی ہوگئے تمام افراد کا تعلق ملاح برادری سے ہے،جنہیں تعلقہ اسپتال جاتی منتقل کردیا گیاجبکہ زخمیوں الیاس ملاح، گلا ملاح اور مجید ملاح کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث تینوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا گیا۔