فہیم اشرف کی عمدہ بولنگ اور پال اسٹرلنگ کی برق رفتار بیٹنگ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلادی

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فہیم اشرف کے 3 شکار اور پال اسٹرلنگ کی برق رفتار 56 رنز کی اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف 18 گیندیں قبل حاصل کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی تھی۔