ٹنڈوالہیار، گلی میں کھیلتے ہو ئے چار سالہ معصوم بچے کو کتے نے کاٹ لیا

160

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت)ٹنڈوالہیار کی جارکی موری کے قریب گلی میں کھیلتے ہو ئے چار سالہ معصوم بچے کو کتے نے کاٹ لیا پاگل کتے نے بچے کو بے دردی سے بھنبھوڑا۔ جس کے نتےجے میں بچے کو سر کے حصے میں زیادہ نقصان پہنچا زخمی بچے کو فوری طور پر سول اسپتال ٹنڈوالہیار منتقل کیا گیا جیسے ڈاکٹرز نے انہیں نازک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔