پی ٹی سی ایل نے بلوچی زبان میں خودکار کسٹمر سپورٹ سروسز متعارف کرادیں

165

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل)نے اپنی خودکار ہیلپ لائن 1218 سے بلوچی زبان میں کسٹمر سپورٹ سروسز متعارف کرائی ہیں ۔ بلوچی زبان میں سروسز کا اجرا ء پاکستان بھر میں صارفین کو ان کی مقامی زبان میں خدمات کی فراہمی پی ٹی سی ایل کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔ پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں صارفین کی موثر انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لیے سندھی زبان میں کسٹمر سپورٹ سروسز متعارف کرائی تھیں ۔ پی ٹی سی ایل کے فلسفہ کی بنیادملک بھرکے تمام علاقوں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے صارفین کے لیے برابری او ر سروس کے معیار پر مبنی ہے ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ، مقیم الحق، چیف کمرشل آفیسر اور گروپ چیف ا سٹریٹیجی آفیسر، پی ٹی سی ایل اور یوفون نے کہا ’’قومی کمپنی ہونے کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔ بلوچی زبان میں کسٹمر سپورٹ سروسز کا اجراء درست سمت میں ایک قدم ہے کیونکہ ہم معاشرے کے تمام طبقات کی بلا امتیاز خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔