پاکستان میں ہواوے پے متعارف کرا دیا گیا

480

لاہور(کامرس ڈیسک) ہواوے ٹیکنالوجیز نے ،پاکستان ،میں سیکیور آن لائن ٹرانزیکشنز ، سنہ 2020ء میں متعارف کرائیں تھیں۔ ہواوے ڈیوائسز کے ذریعے ادائیگی کے یہ محفوظ، آسان اور عمدہ کارکردگی طریقے تھے جو کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں کو بھی سپورٹ کرتے تھے۔یونین پے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی شراکت میں ہواوے کی موبائل پیمنٹ سروس کے طور پر یہ سروس بینک کے ذریعے ادائیگیوں، QR پیمنٹ آپشنز فراہم کرتی ہے اور اس میں نیئر فیلڈ کمیونیکیشن (NFC) فون کی صلاحیت کسی مادی رابطے کے بغیر ادائیگی کا آپشن فراہم کرتی ہے۔ہواوے پے کی سہولت کو ہواوے ایپ گیلری سے ویلیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد استعمال کی جا سکتی اور اس میں بینک کارڈز (فی الحال این بی پی ورچوئل کارڈز)، لائلٹی کارڈز، گفٹ کارڈز کاور کوپنز کے آپشن شامل کیے جا سکتے ہیں۔اِن میں سے کسی بھی آپشن کو داخل کرنے کے بعد ایک سادہ QR کوڈ اسکین کرکے فوری، آسان اور سادہ ٹرانزیکشنز کی جا سکتی ہیں۔ اس کے لیے استعمال کرنے والے کو پہلے ہواوے ویلیٹ ایپ کھولنے کے بعد QR کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد قابل ادا رقم داخل کرنے کے بعد ٹرانزیکشن کی تصدیق کی جاتی ہے اور کامیابی سے ادائیگی ہو جاتی ہے۔ ہواوے پے کی سہولت کسی بھی ایسے مرچنٹ کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہے جن کے QR پر ہواوے پے کا لوگو موجود ہو۔