کراچی جیم خانہ میں ایس ایم منیر کے حمایت یافتہ الطاف آغاصدرمنتخب

407

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی جیم خانہ کے سالانہ انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور ممتاز بزنس لیڈرایس ایم منیرکے حمایت یافتہ الطاف حسین آغا اور ان کے پینل نے نمایاں اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سیکرٹری جنرل زبیرطفیل،سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب، گلزار فیروز،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق حلیم اور سابق صدر کاٹی فرحان الرحمان نے کراچی جیمخانہ کے انتخابات میں الطاف آغا کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ یو بی جی رہنمائوں نے مینجنگ کمیٹی کے لیے بھی منتخب ہونے والے 11ممبران جان محمد دادابھائی،مس خضراء منیر،مسزنادیہ دادا بیگ،مسز ثروت سلطان چانڈیو، سلیم یوسف، اختر منیر، اطہر علی خان، ثاقب نسیم(نسیم گاندھی کے صاحبزادے)، عدیل جاوید، عاصم عادل شاہ اورمسز سارہ نعمان کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین کا اظہار کیا ہے کہ الطاف آغا کی قیات میں انکی ٹیم کراچی جیمخانہ کے ممبران کی بہتری اور جیم خانہ کی عزت میں مزید اضافہ ہوگا۔