پاکستان اسٹاک میں مندی:سرمایہ کاروں کو54ارب کا نقصان

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کومندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید337.61پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45890.57پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 55.55فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کو 54 ارب19کروڑ97لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت3.92فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس 46407 پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دبائو بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد سے 45765 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 337.61 پوائنٹس کی کمی سے 45890.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس171.55پوائنٹس کی کمی سے 19059.09پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 203.61پوائنٹس کی کمی سے 31647.57 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔