فائٹر ذیشان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

385

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نیشنل مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ذیشان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

ذیشان محسود نے ایک منٹ میں  37 ریسلنگ ٹیک ڈاوَن کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے  ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کرلی۔

نیشنل مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ذیشان محسود کا کہنا ہے کہ اپنا ریکارڈ پاکستان  کے نام کرتا ہوں  اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہا ہوں۔

اس سے قبل یکم دسمبر 2020 کو پاکستان کے معروف مارشل آرٹ ماہر  اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے 38 واں گنیز  ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان مسحود نے اسٹار جمپس کا سب سے مشکل ورلڈ ریکارڈ بنایا، انہوں نے 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 اسٹار جمپس کیے۔