روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

556

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میںڈاکر کی قیمت فروخت 159.35 روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 159.20روپے سے گھٹ کر 159.10 روپے اور قیمت فروخت 159.50 روپے سے گھٹ کر159.40روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 193روپے برقرار رہی جب کہ 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 217.50روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔