اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قیمت فروخت160.90روپے ہوگئی

393

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے160.75 روپے سے گھٹ کر160.60روپے اور قیمت فروخت160.85روپے سے گھٹ کر160.70 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر 160.50 روپے اور قیمت فروخت161روپے سے گھٹ کر160.90روپے ہوگئی ۔