کورونا کا خطرہ: دنیا بھر میں 9کروڑ 98لاکھ 30ہزار سے زائد افراد متاثر

257

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں ہے اور اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 98 لاکھ 29 ہزار 777 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 40 ہزار  306 ہو گئ ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث ہر منٹ دنیا بھر میں 21 لاکھ 40 ہزار 306 افراد ہلاک جبکہ 9 کروڑ 98 لاکھ 29 ہزار 777 متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 7 کروڑ 18 لاکھ 29 ہزار 071 ہوگئی ہے اور ان میں اب بھی 2 کروڑ 58 لاکھ 59 ہزار 194 ایکٹیو کیسز ہیں۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں 2 کروڑ 57 لاکھ 2ہزار 125 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور اموات 4 لاکھ 29 ہزار490 ہوگئیں ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 1کروڑ  6 لاکھ 68 ہزار674 افراد متاثر، 1لاکھ 53ہزار 508 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 88 لاکھ 44 ہزار 600 اور اموات 2لاکھ 17 ہزار 81 تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 37 لاکھ38 ہزار690افراد متاثر، اموات68ہزار915 ؛ پیرو میں10 لاکھ 99ہزار 013 متاثر، اموات 39 ہزار777، سائوتھ افریقہ میں 14لاکھ 12ہزار 986افراد بیمار جبکہ اموات کی تعداد 40ہزار 874  ؛ کولمبیا میں 20 لاکھ 15 ہزار 485 افراد متاثر، اموات کی تعداد 51 ہزار374 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 670 ہوگئی اور 11ہزار 341 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  ملک میں مزید23افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

خیال رہے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے اور  ملک میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین موثر ہے جبکہ کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے منتقل ہوتی ہے اور صحت کے شعبہ پر شدید دباؤ ہے۔