PHEمیں ٹائم اسکیل دیا جائے

237

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اسٹاف ویلفیئر ایسو سی ایشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ کے محکموں میں ٹائم اسکیل اور اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی ان محکموں کے نا م جاری کیا گیا ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے نوٹیفکیشن جاری کیا اور صرف اس ہی محکمہ کے ملازمین اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں اس سے کرپشن کی راہ ہموار کی جارہی ہے کہ تمام محکموں کو الگ الگ رابطہ کرنا پڑے جب کہ ماضی میں محکمہ فنانس جب بھی کوئی نوٹیفکیشن جاری کرتا تھا تو وہ سندھ کے تمام محکموں میں اس پر عمل درآمد کیا جاتا تھا لیکن اب یہ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ PHE کے غریب اور مسکین ملازمین کے لیے ٹائم اسکیل جو کہ محکمہ فنانس کو بھیجا ہوا ہے اس کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔