ڈاؤلینس کا حبیب یونیورسٹی کے لیے دس لاکھ روپے کا عطیہ

539

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے نمبر 1 برانڈ ڈاؤلینس نے حبیب یونیورسٹی کے’پوسٹ کووڈاسٹوڈنٹ سپورٹ فنڈ‘کے لیے ایک ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔یہ عطیہ ’ڈاؤلینس برائے انسانیت‘ اقدام کا حصہ ہے جس کے تحت کووِڈ کے بعد، پورے ملک میں،مستحق طلبا ء و طالبات اور دیگر متاثرہ کمیونٹیز کو اعانت فراہم کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب حبیب یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں حبیب یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پرویز غیاث کو ایک ملین روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ تقریب میں ڈاؤلینس کی قیادت نے بھی شرکت کی اور ’ڈاولینس برائے انسانیت‘ کے حوالے سے ڈاؤلینس کا ویژن حاضرین کے سامنے پیش کیا جس کے تحت ڈاؤلینس کمیونٹی کی اعانت اورمعاشرے کی بہتری کے لیے ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ایک ذمہ دار برانڈ کی حیثیت سے ڈاؤلینس کو ’ٹرسٹیڈ ورک پلیس‘ کے سر ٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ ڈاؤلینس کو یہ سر ٹیفکیٹ اْس کی مصنوعات کے لیے تحفظ کے معیار ، کام کے ماحول اور دیگر خدمات کی بنیاد پر دیا گیا۔