کورونا سے مزید 48 مریض انتقال کرگئے

277

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 48 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 48 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔ اب تک 4 لاکھ 78 ہزار 517 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 308 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 18 ہزار 377 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 830 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 15 ہزار 101 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 889 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 10 ہزار 988 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 476 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 35 ہزار 425 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار 78 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3 ہزار 476 ہے۔ صوبے میں 1 ہزار 799 اموات ہوچکیں۔ 58 ہزار 803 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار 304 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 696 ہے۔ اسلام آباد میں 460 اموات ہوچکیں۔ 38 ہزار 148 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 640 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 330 ہے۔ صوبے میں 191 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 119 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8672 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 269 ہے۔ آزاد کشمیر میں 245 اموات ہوچکیں۔ 8158 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4892 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 27 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4763 مریض صحت یاب ہوئے۔