مزدوروں کی پریشانی ختم کی جائے‘ خالد خان

152

 

ملک کے مختلف اداروں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدور اور محنت کش حکمرانوں کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے پریشان ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان نے مزدوروںکے وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر ضروریات کی چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دو وقت کی روٹی اپنے بال بچوں کو کھلانا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس ملک کے محنت کش خوشحال نہیں ہوسکتے جبکہ دنیا بھر میں ترقی یافتہ
ممالک کی ترقی کارازبھی یہی ہے کہ انہوں نے محنت کشوںکے حقوق کا خیال رکھا اور آج وہ ممالک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہیں۔ پاکستا ن بھی اس وقت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیںہو سکتا جب تک محنت کشوں کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے جبکہ ہمارے ملک میں محنت کش ملکی ترقی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔