واٹس ایپ کا ڈیٹا شیرنگ پالیسی سے متعلق اہم فیصلہ

512

عوامی ردعمل آنے کے بعد واٹس ایپ نےڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈلائن موخرکردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نےتنقیدکےبعد ڈیڈلائن8 فروری سےبڑھاکر15مئی کردی ہے یہ فیصلہ صارفین کےڈیٹاشیئرنگ سےمتعلق خدشات کےپیش نظرکیاگیا۔

واٹس ایپ کاکہناہےکہ پالیسی پرنظرثانی کےلیےصارفین کی رائےبھی شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ معروف سوشل اینڈ میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی پر شدید تنقید کے بعد سربراہ ول کیتھ کارٹ نے وضاحت پیش کی ہے۔

 واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی سے صارفین متاثر نہیں ہوں گے نہ ہی اُن کا ڈیٹا کسی کو فراہم کیا جائے گا۔

ول کیتھ کارٹ کا کہناتھا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے باعث واٹس اور فیس بک نجی پیغامات یا کالز کو نہیں دیکھ سکتے، جبکہ وہ ٹیکنالوجی کی فراہمی اور عالمی سطح پر اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

ول کیتھ کارڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پالیسی کو شفافیت کے لیے اپ ڈیٹ کیا ہے اور اس میں پیپل ٹو بزنس آپشنل فیچرز کی بہتر وضاحت کی گئی ہے۔