ریٹائرڈ ملازمین کی قراردادوں میں مطالبہ PIA

286

پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (پیارے)سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-2020 آپ کی خدمت میں مجلس انتظامیہ کی جانب سے پیارے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2919-2020ء مع آڈٹ شدہ حسابات پیش کی جارہی ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں پیارے تنظیم اب سے 11 سال پہلے عظیم مقاصد کو لے کر خدمت اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے قائم کی گئی۔ پی آئی اے کے تمام ریٹائریز کو یکجا کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی امکانی کوشش کرتے رہنا اس کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ ’’پیارے‘‘ تنظیم بین الاقوامی طور پر مانی اور جانی جاتی ہے۔یہاں اختصار کے ساتھ چند خدمات اور کامیابیوں کا ذکر کیا جارہا ہے۔
(1) مسلسل مالی خسارے کے باوجود پنشن میں دو مرتبہ اضافہ کروایا گیا۔
(2) ڈومیسٹک ٹکٹوں سے FED ختم اور دیگر ٹیکسز بہت کم کرادیے گئے۔
(3) ایمرجنسی ٹکٹوں کا اندرون ملک اجراء کروایا گیا۔
(4) موثر خدمت و سہولیات کے لیے دفاتر قائم کیے گئے۔
(5) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جدوجہد میں نمایاں حصہ لیا۔ ساتھ ہی نجکاری کی صورت میں ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق و مراعات کا تحفظ پارلیمنٹ کے ذریعے PIACL ایکٹ میں شامل کروایا گیا۔
(6) پیارے میں انتخابات کرائے گئے۔
(7) علاج معالجہ کی تمام سہولتیں یکجا کرائی گئیں۔
(8) معذور بچوں/ بچیوں کو مفت علاج کی سہولت۔
(9) اللہ کے فضل سے ’’پیارے‘‘ کو مفلوج کرنے کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیا گیا۔
(10) پے اینڈ پنشن کمیشن کو پیارے کی عرضداشت پیش کی گئیں۔
پیارے کے اہداف اور منصوبے
(1) کیے گئے وعدوں اور فیصلوں کے مطابق پنشن کی بقیہ رقم کا حصول۔
(2) کمیوٹ کی گئی پنشن کی ریٹائرمنٹ کے دس سال کے بعد واگزاری۔
(3) پنشن فنڈ ٹرسٹ میں پیارے کی موثر نمائندگی۔
(4) گروپ انشورنس کی رقم کی ادائیگی کی کوشش۔
(5) پے گروپ V تا VIII کو بھی NS-I (کنفرم) ٹکٹوں کی سہولت۔
(6) میڈیکل کے حالات کا سدھار اور عزت و وقار کے ساتھ سہولیات۔
(7) پی آئی اے فائونڈیشن کا قیام (یہ بھی بہت اہم معاملہ ہے اور اس کے لیے ارشاد غنی، سابقہ ڈائریکٹر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں پیارے کے بزرگ ساتھی صدر پیارے راولپنڈی راجہ سعید احمد دار فانی سے کوچ کرگئے۔ مرکزی صدر پیارے محمد یونس کاکاخیل کے جواں سال صاحبزادے عدنان کاکا خیل کا لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ پیارے کے بہت خیر خواہ لائف ممبر جاوید صابری کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوا۔ پیارے پنڈی کے عہدیدار حافظ یاسین کی اہلیہ دارفانی سے کوچ کرگئیں۔دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے رحم و کرم سے تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں جگہ دے۔