پی ڈی ایم: مشاورتی اجلاس،اہم فیصلے متوقع

451

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک مؤمنٹ پی ڈی ایم کا اہم مشاورتی اجلاس سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت لاہور جاتی امراء میں ہوگا، جس میں اتحادی جماعتوں کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم میں شریک 11 جماعتوں کا یہ اہم مشاورتی اجلاس ہے جس میں تمام جماعتوں کی مرکزی قیادت شریک ہوگی،سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن لاہور پہنچ چکے ہیں ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئرمین آصف علی زرداری وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے.مسلم لیگ ن اجلاس کی میزبانی کرے گی۔

اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں سے استعفے،سینٹ الیکشن میں حصہ لینے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ تمام جماعتیں پہلے ہی اپنے پارٹی اجلاس میں  مشاورت کرچکی ہیں جبکہ  آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا.مسلم لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ  کے مطابق ن لیگ اپنے مؤقف پر دیگر پارٹیوں کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی اگر ایسا نہ بھی ہو  تو وہ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سے پی ڈی ایم اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں، یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بلاول بھٹو نے پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی امید کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ مریم نواز نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام جماعتوں کو اپنی پارٹی سے مشورہ کرنے کا حق حاصل ہے،مگر معاہدے کے مطابق حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت ہی کرے گی.ایسے موقعے پر قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیے:پی ڈی ایم:قیادت متحد،اختلافات کی افواہوں کو مسترد کردیا

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس پر تصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اج بھی بے نتیجہ رہے گا،پی ڈی ایم نے 31 تاریخ کو استعفے جمع کروانے کا اعلان کیا تھا مگر اب تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی،قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے،ان کا بیانیہ غیر مقبول ہوچکا ۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں ذہنی ہم آہنگی نہیں، یہ فطری اتحاد نہیں، انہیں قوم کے ساتھ ایسا مذاق کرنے سے گریزکرنا چاہئے۔