پی ڈی ایم:قیادت متحد،اختلافات کی افواہوں کو مسترد کردیا

796

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مؤمنٹ کی قیادت نے پی ڈی ایم میں دراڑ پڑنے اور پیپلز پارٹی کے فیصلوں کے متعلق گردش کرتی افواہوں کو مسترد کردیا.

بدھ کو پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ک نائب صدر مریم نواز کہ ہمراہ پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے اوراستعفوں کے متعلق افواہوں پر کان  نادھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور وہ جمعے کو پی ڈی ایم اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے پارٹی کے مؤقف سے آگاہ کریں گے. انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری حکومت کی ایما پر کی گئی ہے۔ مخالفین کے خلاف نیب کا سہارا لے کر ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے جاتے ہیں اور میڈیا ٹرائل کے ذریعے کردار کشی بھی کی جاتی ہے۔ ان تمام اقدامات کے نتیجے میں لوگوں کے سیاسی مستقبل کو سبوتاژ کیا جاتا ہے.

بلاول بھٹوکی نیوز کانفرس پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہ انہوں نے تمام باتیں درست کہیں،پی ڈی ایم میں شریک جماعتیں اپنے پارٹی سے مشاورت کر رہی ہیں جس میں کوئی مضائقہ نہیں مگر استعفوں اور سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت ہی کرے گی.انہوں نے کہا کہ ہم تمام ارکان کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور ان کی تجاویز پرغوربھی کر رہے ہیں،مگر معاہدے کے مطابق تمام فیصلے باہمی مشاورت کے بعد ہی کیے جائیں گے.ہمیں ایسے موقع پر کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کی خبریں گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے اجلاس کہ  بعد بلاول بھٹو کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد  میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔ جس میں انہوں نے حکومت کو ہر فورم پر چیلنج کرنے اور  بالخصوص سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی تجویز کو بھی قابلِ غور کہا تھا تھا البتہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔