سندھ کے عوام کورونا سے جنگ لڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی

174

دادو (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی کے ایم پی ایز رکن سندھ اسمبلی ربستان خان، سعید احمد اور شاہنواز جدون کی دادو آمد، دادو کے 9 سال سے التوا کا شکار بے نظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ اور سول اسپتال دادو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے دادو پریس کلب میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بارہ سال سے اقتدار میں ہے، مگر دادو سمیت سندھ کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ انہوں نے تو شہید بے نظیر کے نام کی بھی لاج نہیں رکھی، جس کا منہ بولتا ثبوت دادو کا میگا منصوبہ 435 بیڈ اسپتال کا منصوبہ ہے، جو گزشتہ 9 سال سے سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث پایہ تکمیل کو پہنچنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور دادو کے سول اسپتال میں کوئی سہولت نہیں ہے۔ اسپتال ریفر سینٹر بن گیا ہے، عوام علاج کے لیے دربدر ہورہا ہے مگر پیپلز پارٹی کو صرف کرپشن کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کے عوام کورونا سے جنگ لڑ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ پکنک منانے امریکا چلا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گورکھ کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی ہے مگر گورکھ پر ابتک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جبکہ دادو کا کیڈٹ کالج ککڑ بھی گزشتہ نو سال سے التو اکا شکار ہے سندھ کے تعلیم کا وزیر گلگت اور لاہور کے جلسوں کی کیمپیئن چلانے میں مصروف ہے اور سندھ کے اسکول بھینسوں کے باڑے بن چکے ہیں۔